
- Advertisement -
جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی ذابد علی ریکی نے کہاہے کہ واشک کی پسماندگی اور عوام کی بدحالی کے ساتھ کھیلنے والوں نے انتخابی شکست کے بعد چور دروازوں سے کھیل وار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے عوامی عدالت سے مسترد شدہ عناصر کو انکے مزموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دینگے وزیر اعلی بلوچستان ایک صوبائی وزیر کی زیادتیوں کے سامنے بے بس ہیں ایسے میں ضلع کے عوام کے مشاورت سے جلد اہم اور مضبوط احتجاج کرو ںگا ان خیالات کا اظہار واشک کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں سابق نمائندہ کی شکست حکومت میں شامل ایک وزیر کو ہضم نہیں ہو رہی لیکن عوامی فیصلوں کو چور دروازوں سے تبدیل کرنا ممکن نہیں بلوچستان حکومت کا ٹریفک یکطرفہ ہے پہلی مرتبہ* *صوبائی حکو مت پسماندہ ترین ضلع واشک کے منتخب نمائندے کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے انھوں نے کہا کہ سیاسی لوگ سیاسی میدان میں مقابلہ کرتے ہیں جن لوگوں نے گزشتہ پندرہ سالوں میں واشک کو دیمک کی طرع چاٹ کر اربوں کی کرپشن کی آج وہی لوگ اپنی کرپشن کو ایک صوبائی وزیر کی زیر سرپرستی دوام بخشنے کے لیئے پردہ نشینوں کے سہارے اپنی دو انتخابی شکست کو بچانے میں مصروف عمل ہے حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ لگ رہا ھیکہ نیب کا قانوں نواز شریف اور زرداری کے لیئے ہے بلوچستان میں نیب کا کوئی رول نہیں ہے واشک میں وسیع پیمانے پر ہونے والے کرپشن پر نیب نے چھپ سادھ لی ہے حاجی ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کے باشعور عوام سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے صوبائی حکومت کی ناانصافیوں اور ایک صوبائی وزیر کی جانب سے واشک کے انتظامی امور میں مداخلت کے خلاف جلد ہزاروں افراد پر مشتمل سی پیک روڑ بسمیہ پر غیر معینہ مدت کے لیئے احتجاج کرونگا یا حلقے کے عوام کے ہمراہ اسلام آباد کی جانب مارچ کرونگا جہاں چیف آف آرمی اسٹاف سمیت دیگر ذمہ داراں سے واشک میں عوامی مینڈیٹ کے توئین کے خلاف دادرسی کی اپیل کرونگا۔