بلوچستان: مختلف حادثات و واقعات خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

0

- Advertisement -

نصیر آباد میں غیرت کے نام پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ،ڈیرہ بگٹی میں نوجوان نے خودکشی کرلی، احمد ول میں گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ صدرڈیرہ مراد جمال کی حدود گوٹھ عبدالمالک جتوئی کے قریب ملزم ہادی بخش نے مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ اپنی بیوی مسماة(ن)کوقتل کردیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر نعش، کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے ۔ ۔ڈیرہ بگٹی کے تحصیل قادرآباد کے علاقے خرچہ میں نوجوان نے گھریلو ناچاقی اور پریشانیوں سے تنگ آکر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حیوتان ولد جلمب خان مسوری سے کی گئی جو کہ نواحی علاقے خرچہ کے ہی رہائشی تھے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش لیویز نے شروع کردی۔ آرسی ڈی شاہراہ احمدول میں ٹوڈی کار الٹنے سے ایک شخص جان بحق تفصیلات کے مطابق نوشکی سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر احمدوال آرسی ڈی شاہراہ احمدوال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ٹوڈی کارالٹنے سے ذکریا بادینی ولد ڈاکٹر محمد عمر شدید زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیاجو راستے میں زخموں کا تاب نہ لاتےہوئے جان بحق ہوگئے۔ نعش کو ضروری پوسٹ مارتم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.