بلوچستان :بجلی کا کرنٹ لگنے سے سمیت2افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی

0

- Advertisement -

کوئٹہ اور مستونگ میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بچہ سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ 2گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوگئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مل خرما کے مقام پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے علی اکبر نامی شخص جاںبحق ہوگیا جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر 8سالہ بچہ سعید اللہ ولد ثناءاللہ سکنہ سرکی روڈبجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوگیاہے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے ۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سید آباد میں دوگروہوں میں تصادم ہوا مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 2خواتین محمودہ پروین اور ذکیہ سکنہ سیدآباد زخمی ہوگئیں زخمی خواتین آپس میں ماں اور بیٹی ہیں ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.