قومی کھلاڑیوں بشمول محمد آصف منظور الہی نے نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے دوروزہ تربیتی کیمپ ٹیلنٹ پروگرام۔کا انعقاد کیا
- Advertisement -
نوشکی بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں کو کھیل کے اچھے مواقع فراہم کرنے اور انکی صلاحتوں کو قومی سطع پر اجاگر کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے اسکی سلسلے میں آج پاکستان کرکٹ بورڈ سے۔منسلک کینڈی لینڈ کرکٹ اکیڈمی کا افتتاحی تقریب منعقد ھوا جسمیں کثیر تعداد میں نوجوانوں اسکول کے طلبا و طالبات قبائیلی ہمائدین اور سیاستدانوں نے حصہ لیا اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا نام ور قومی کھلاڑیوں بشمول محمد آصف منظور الہی نے نوجوان کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے دوروزہ تربیتی کیمپ ٹیلنٹ پروگرام۔کا انعقاد کیا جسمیں 270 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹرائیل میں 22 کھلاڑیوں کو منتخب کیاگیا یہ اکیڈمی کھلاڑیوں کی۔تربیت کے بعد قومی سطع پر ان کو کھیلنے کے مواقع فراہم کریگی تقریب میں ایم این اے رخشان ڈویژن محمد ہاشہم نوتیزئی ایم پی اے بابو محمد رحیم مینگل ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ کمانڈنٹ نوشکی ملیشاء اظہر علی شیراز کمانڈر 110ونگ لیفٹینٹ کرنل محمد آصف نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشکی اکیڈمی کے سلیکٹر محمد اظہر اور ڈی سی اے نوشکی کے صدر نے خطاب کیا ڈی سی نوشکی نے کہا کہ نوشکی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور نوشکی نے بلوچستان اور پاکستان کو فورم پر خدمات دیئے ہیں یہاں کے لوگ پاک فوج سیاسی میدان تعلیمی ادبی اور تجارتی پلیٹ فارمز پر اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہےکینڈی لینڈ اکیڈمی کے آنے سے مجھے امید ہے کہ انشااللہ کرکٹ میں بھی نوشکی قومی سطع کے کھلاڑی بھی پیدا کریگا اور یہ قومی کرکٹ میں اپنا بہترین کرادر ادا کرینگے کینڈی لینڈ اکیڈمی کا افتتاح کیپٹن صفی اللہ شہید کے والد حاجی نور اللہ بادینی نے اپنے دست مبارک سے کیا
نوشکی او ایس آر شاہ نزر بادینی