
- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کے خلاف تحریک شروع کرچکے ہے ،گھر بیجھ کر چھوڑینگے، موجودہ حکمران ڈلیور نہیں کر پارہے، ملک کی نظریاتی شناخت کو تبدیل نہیں ہونے دینگے ، ریاست مدینہ کا نام لیکر اسلامی احکامات کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں، سی پیک کو رول بیک کردیا گیا ہے ، حج جیسے مقدس عبادت کو مہنگا کرکے لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے دور رکھا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعیت علما اسلام کی تحریک شروع ہوچکی ہے نااہل حکمرانوں کو گھر بیجھ کر دم لینگے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جمعیت علما اسلام کی کامیاب ملین مارچ سے واضح ہوتا ہے کہ لوگ اس حکومت سے تنگ آئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے پانچ چھ مہینے میں ملک میں کوئی خاص پیشرفت نہیں کرسکی ملک کی معیشت آخری ہچکیاں لے رہا ہے دوست ممالک نے بھی اس طرح سے تعاون نہیں کیا جس طرح کرنی چائیے تھی حکومت مجبور ہوکر آئی ایم ایف سے قرضے لیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر طبقہ پریشان ہے حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے اس وقت تک حکومتیں بہت کچھ کرلیتی ہے لیکن ہمارے اوپر نااہل حکمران مسلط ہے جن میں ملک چلانے کی اہلیت بالکل نہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ہماری خارجہ پالیسی کا رخ متعین نہیں کیا جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اب اسلامی تعلیمات سے بھی لوگوں کو دور رکھنا شروع کیا ہے اسرائیل سے تعلقات کو بڑھایا جارہا ہے نئے سینما گھر تعمیر کیئے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب حج کے کرایوں میں اضافہ نئے مدارس کی رجسٹریشن بند کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولرازم کی طرف جانے نہیں دینگے پارلیمنٹ سے باہر اور پارلیمنٹ کے اندر تھوڑے تعداد میں بھی قوم کی موثر نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مردان اور بدین میں تاریخ ساز ملین مارچ منعقد کرنے جارہے ہیں اسکے بعد بلوچستان اور پھر اسلام آباد کا رخ کرینگے ۔