بلوچستان:واقعات و حادثات3افراد جاں بحق6زخمی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں واقعات و حادثات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں 2دکانداروں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بچ بچاﺅ کرنے والا شخص قادر علی جاںبحق ہوگیا جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاہے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاہے جسے مزید تفتیش جاری ہے۔ دکی کے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے گل ولد اختر محمد قوم بارکزئی ساکن افغانستان مٹی کا تودہ گرنے سے جان بحق. پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعدورثا کے حوالے کرکے افغانستان روانہ کردیا گیا۔دو مختلف حادثے میں کان کن سمیت 3 افراد شدید زخمی تمام زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ریسکیو کرومین محمد حنیف ساتکزئی کے مطابق گیشتری میں کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ لگنے سے کان کن خدابخش سمالانی شدید زخمی ہوگیا ہےکان کن کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا متاثرہ کان کو عارضی طور پر بند کردیا حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں اکثر حادثات غفلت کیوجہ سے پیش آتے ہیں حادثے کی مکمل تحقیقات تک کوئلہ کان کو بند رکھا جائے گا۔ہسپتال زرائع کے مطابق پیر پنجہ بولان قومی شاہراہ پر گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوارشدید زخمی جہنیں لوگوں نے اپنی مدد آپ مچھ ہسپتال پہنچادیا زخمی ہونے ولے موٹر سائیکل سوار احسان اللہ اور اس کا ساتھی میراحمد پرکانی تیرا میل کوئٹہ سےسبی اجتماع میں شرکت کیلئے جارہے تھے ڈاکٹر زین العابدین سمالانی کے مطابق زخمیوں سر اور جسم کے دیگر احساس حصوں پر شدید چوٹیں آئی جن سے ان کے حالت تشویش ہیں زخمیوں کومچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدکوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ زہر خورانی کا یہ واقعہ کلی ہاشم خان دالبندین میں پیش آیا جہاں 14 سالہ محمد ناصر ولد باری داد نے اپنے گھر میں ہی زہر پی لی جنہیں تشویشناک حالت میں پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملہ تو موجود تھا لیکن مطلوبہ طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث نوجوان کی جان نہ بچائی جاسکی ڈاکٹرز نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔ضلع کوہلو کے نواحی علاقے مٹھازئی میں دوگروپوںمیں زمین کے تنازعے پر تصاد م کے نتیجے میں پتھروں کے استعمال سے 3افراد زخمی ہوگئے ہیںجنہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.