تفتان بین الاقوامی شاہراہ اورکوئیٹہ زاہدان ریلوے ٹریک گزرتی ہےاہم ترین بیلٹ مل اس جدید دورمیں موبائل سروس سے محروم ہیں
- Advertisement -
نوشکی مل کے سماجی رہنماءاللہ دادشاہین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ نوشکی کا سب سے بڑاعلاقہ اوربلوچستان کی اہم ترین بیلٹ مل اس جدید دورمیں موبائل سروس سے محروم ہیں 30ہزارکے لگ بھگ آبادی کااس جدید دورمیں موبائل سروس سے محروم ہونا ایک المیہ سے کم نہیں اُنھو ں نے بتایاکہ مل جہاں سےکوئیٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ اورکوئیٹہ زاہدان ریلوے ٹریک گزرتی ہے مگر افسوس موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی کیوجہ سے مسافروں تاجروں اور ٹرانسپوٹروں نیزہرطبقہ فکرکے لوگوں کومشکلات درپیش ہے 70سے80کلومیٹرطویل ایریا پرمشتمل علاقے کے عوام کےلیے نیٹ سروس تودرکنارموبائل سروس دستیاب نہیں صرف اور صرف ایک براے نام ٹیلی نار سروس جنکارینج نہ ہونے کے برابر ہے جس سے 5فیصدلوگوں کو بھی سہولت نہیں ملتی آخرمیں اُنھوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ کمپنیوں سےاپیل کی ہے کہ وہ مل میں موبائل سروس شروع کرنے کےلیے جلدازجلداقدامات کریں.