کیسکوکی تین ماہ میں کارروائی کے دوران بجلی چوری کے 2364کیسزرپورٹ ہوئے

0

- Advertisement -

کیسکوکی تین ماہ میں کارروائی کے دوران بجلی چوری کے 2364کیسزرپورٹ ہوئے
777کیسز قانونی کارروائی اورایف آئی آر کے اندراج کیلئے پولیس تھانوں کو ارسال کردی گئی ہے
36بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج ، 24بجلی چور گرفتار جبکہ چوری شدہ یونٹس کی مدمیں ایک کروڑروپے وصول
کوئٹہ:04 فروری 2019ء ۔۔۔۔۔۔۔وفاقی سیکریٹری توانائی (پاورڈویژن) حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی تمام سرکلز میں کارروائیاں جاری ہے اوراس دوران کوئٹہ،پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران سرکلزمیں آپریشن ڈویژنز کاعملہ مقامی پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کررہی ہیں اور اس سلسلے میں بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر ایف آئی آرکے اندراج کے علاوہ اُنھیں جرمانہ بھی کیاجارہاہے ۔
کیسکوکے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ تین ماہ میں بجلی چوری کے 2364کیسز رپورٹ کئے گئے جن میں سے کیسکونے777کیسز کے رپورٹ قانونی کارروائی اور ایف آئی آرکے اندراج کیلئے کیلئے متعلقہ پولیس تھانوں کوارسال کردی گئی ہے جن میں سے 36بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آردرج کی جاچکی ہے جبکہ اس دوران 24افراد بھی گرفتارکئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بجلی چوروں سے مجموعی طورپر6لاکھ 96ہزار387یونٹس چارج کئے گئے جس کی مالیت ایک کروڑ81لاکھ 98ہزار581روپے بنتی ہے جن سے کیسکوکی ٹیموں نے چوری کئے گئے یونٹس کی مدمیں تقریباً ایک کروڑروپے وصول بھی کرلئے ہیں۔ علاوہ ازیں کاررائی کے دوران کیسکوکی ٹیموں نے بجلی کے غیرقانونی استعمال کرنے والوں کے ہزاروں میٹر تاریں اوردیگربرقی آلات بھی اُتارکر قبضہ میں لئے گئے ۔
واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں بلاتفریق تما م غیرقانونی طورپربجلی استعمال کرنے والوں اورنادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کررہی ہے اور اس سلسلے میں تمام نادہندگان کو نوٹسز بھی ارسال کردئیے گئے ہیں ۔لہٰذا کیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے موجودہ بل جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز صارفین بجلی کے غیرقانونی استعمال سے بھی اجتناب کریں اورتمام صارف اپناانفرادی کرداراداکرتے ہوئے رضاکارانہ طورپر بجلی چوروں کی نشاندہی کو قومی فرض سمجھ کر کیسکوسے تعاون کریں

Leave A Reply

Your email address will not be published.