- Advertisement -
قلات۔ حلقے کے عوام کی مشکلات کو کم کرکے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشان ہیے ان خیالات کا اظہار سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو نے قلات میں ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ قلات کے مسائل سے آگا ہ ہوں انھوں نے قلات کے اسکولوں کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرنے کا کہا اور ہائی سکول مغلزئی ہائی سکول پس شہر کو ماڈل سکول کادرجہ دینے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور چلڈرن پارک کے تعمیر کے لیے 3 کروڑ روپے دینے کا اعلان کردیا انھوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 20 کروڑ رکھے ہیں اس پر جلد کام۔شروع ہوگا گیس بحران کا مسلہ حل کرنے کے لیے وفاق سے بات چیت جاری ہیں قلات میں انٹر نیٹ سروس کی بحالی کے لیے کوشان ہیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات میر محمد ایوب مری سردار اسد جان شاہوانی سردار عبدلکریم نیچاری سردار فاضل محمد جتک میر جلیل لانگو موجود تھے۔
رپوٹ غلام حسین بلوچ قلات