عوام کو ان کا حقوق دلانا ہماری پارٹی کا منشورہے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرے گی بلوچستان کی عوام کو انہیں حقوق دلانا ہماری پارٹی کا سیاسی منشورہے بجلی، گیس، تعلیم، صحت، پینے کے صاف کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے بدقسمتی ہے کہ بلوچستان کی عوام آج بھی عوام کے بنیادی سہولیات سے یکسرمحروم ہیں ترقی اور خوشحالی کے نام پراستحصالی قوتوں نے بلوچستان کی عوام کو ہمیشہ پسماندہ رکھاہے بی این پی پارلیمنٹ میں رہ کر جمہوری اندازمیں بلوچستان کی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہے کارکنان پارٹی کے اثاثے ہیں ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کےلئے پارٹی کی قیادت ہمیشہ مثبت کو یقینی بنارہی ہے ان خیالات کاظہار انہوںنے یہاں پرضلعی صدرنصیرآبادمیرمحمد اسماعیل مینگل کی قیادت میں ملنے والے وفداور بیادشہیداسدمینگل پارٹی ورکرکنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکنوینشن سے مرکزی سیکریٹری لیبرمنظوربلوچ،مرکزی پروفیشنل سیکریٹری عبدالغفوربلوچ،بی ایس او کے چیئرمین نذیربلوچ ،عبدالغفوربلوچ،میرعبدالباقی مینگل، میرخدابخش بنگلزئی، ایڈووکیٹ شبیراحمد شیرازی ڈاکٹرشاہنوازمینگل، شاکرجتک،کامریڈنیازسولنگی،ملک محمد انورسولنگی،غلام مصطفیٰ مینگل، ایم اسحاق انجم،سمیت دیگر کارکنوںنے شرکت کی سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بی این پی ہی بلوچستان کی حقیقی سیاسی جماعت ہے اورسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں پارٹی بلوچستان کے حقوق کےلئے جمہوری اندازمیں جنگ لڑرہی ہے بلوچستان کے سائل وسائل پر بلوچوں کی حق حاکمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ساحل بلوچستان پر غیر فطری آبادکاری اورزمینوں پر قبضہ گیری کو ختم کیا جائے صوبے کے سائل وسائل کے اصل وارث یہاں کے عوام ہیں مگر حکمران طبقہ نے ہمیشہ ترقی اور خوشحالی کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کرکے یہاں کے عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے بلوچستان کے عوام آج بھی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت سمیت دیگر بینادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کو ضلع کی سطح پر مذید فعال اور مستحکم کرنے کے لیے تنظیم سازی کے عمل کو مذید تیز کیاجائے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور حصہ لینگے جس کے لیے پارٹی رہنما¶ں اور ورکرز کو عوامی رابط کاری کوبڑھایا جائے اور قائد سردار اختر جان مینگل کا پیغام گھرگھرتک پہنچایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.