- Advertisement -
سانحہ بیلہ میں جاںبحق ہونے والے 24افراد کی لاشیں پنجگور روانہ کردی گی, دخراش واقعے پر افسردہ اور لواحقین
کے غم میں برابر کے شریک ہیں،بلوچستان حکومت کی جانب سے جاںبحق افراد کے لواحقین کے لے مجموعی ایک کروڑ اور زخمیوں کے لے پچاس لاکھ روپے دینے کا اعلان , سندھ حکومت زخمیوں کا مفت علاج کرےگی , واقعے کی تحقیقات کے لے کمیٹی تشکیل دی ہے شہدا کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین پنجگور میں ہوگی صوبای وزیر سماجی بہبود میراسداللہ بلوچ کا پنجگور جاتے ہوے حب میں میڈیاسے بات چیت گزشتہ روز بیلہ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آتشزدگی سے جانبحق ہونے والے پنجگور کے رہاشی 24 افراد کی لاشیں ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ کراچی سے وصول کرنے کے لے صوبای وزیر سماجی بہبود میراسداللہ بلوچ کراچی پہنچے جہاں سے وہ 24 جانبحق افراد کی لاشیں لے کر پنجگور روانہ ہوگے پنجگور جاتے ہوے حب میں مختصر قیام کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکٹری جنرل و صوبای وزیر سماجی بہبود و خصوصی تعلیم میراسداللہ بلوچ نے کہاکہ بیلہ کے قریب پیش آنے والی سانحہ انتہای دردناک اور دلخراش واقعہ ہے جس سے بلوچستان حکومت افسردہ اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انھوں نے کہاکہ واقعہ میں جانبحق افرادشہید ہیں انکو شہیدلکھا اور کہا جاے میراسداللہ بلوچ نے کہاکہ بلوچستان حکومت سانحہ بیلہ میں جانبحق افراد کے لواحقین کو مجموعی ایک کروڑ اور زخمیوں کو پچاس لاکھ روپے مالی امداد فراہمی کرے گی جبکہ سندھ حکومت زخمیوں کا علاج مفت کرےگی صوبای وزیر کاکہنا تھا کہ جانبحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جن میں مرد, خواتین اور بچے شامل ہیں شناخت کے لے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے میں چارماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے اتنے عرصے تک ورثا کو انتظار کرانا میں انھیں مزید غم اور تکلیف میں مبتلا کرنے کا سبب بنتی ہے میں بحیثیت پنجگور کا عوامی نماندہ اور بلوچستان اسمبلی و کیبنٹ کی نماندگی کرتے ہوے ان لاشوں کو لے کر پنجگور جارہا ہوں جن کا اجتماعی نماز جنازہ اور اجتماعی تدفین پنجگور میں ہوگا, انھوں نے کہاکہ ایک چوبیس افراد کی تدفین پنجگور میں ہوگی جبکہ دو افراد جو کہ ٹرک میں تھے وہ یہاں کے ہیں انکی تدفین یہاں ہوگی ,ایک زخمی جو کہ رات کو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا اس کی لاش کو رات پنجگور بھیج دیا گیا میراسداللہ نے کہاکہ سانحہ بیلہ ایک دردناک اور دلخراش واقعہ ہے جس میں کل ستایس افراد شہید اور چودہ زخمی ہوے صحافیوں کے سوال کے جواب میں صوبای وزیر میراسداللہ کا کہنا تھا کہ گاڑی مالکان تجربہ کار اور لاسنس یافتہ ڈرایورز رکھیں جن کو احساس ہوکہ اس کے ساتھ جتنے لوگ سوار ہیں انکی جانیں قیمتی ہیں ایک اور سوال پر انھوں نے کہاکہ کوٹہ کراچی اور گوادر قومی شاہراہ انتہای اہمیت کا حامل ہے مگر وفاقی حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہ سڑک سنگل ہے جس کے باعث اکثر ٹریفک حادثات ہوتے ہیں انھوں نے کہاکہ نوازشریف نے سپرہای وے صرف پنجاب میں بنایا , سی پیک بلوچستان کے نام پر جبکہ سپرہای ویز پنجاب میں بن ریے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے حوالے سے دل بڑا کرکے یہاں کی پسماندگی اور محرومی دور کریں۔