
- Advertisement -
کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ پولیو وائرس کی موجودگی کی وجہ سے مہم میں زیادہ محنت کی ضرورت ہے اس سلسلے میں تمام متعلقہ ادارے اس حساس مسئلے پر سنجیدگی سے اقدامات کریں حالیہ رپورٹ کے بعد پولیو مہم میں حامل خامیوں کو جلد از جلد دور کرکے اپنے علاقوں کو پولیو سے پاک کرئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ انسدادپولیو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس اور بریفنگ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبد اللہ شفقت شاہوانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) پشین امین اللہ، اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو )کوئٹہ ثناءماجبین، ایس پی سکیورٹی کوئٹہ نعیم اچکزئی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، عالمی ادارہ صحت ،یونیسف، نیشنل پروگرام، این اسٹاف ودیگر متعلقہ اداروںکے ٓآفسران بھی موجود تھے۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک موذی مرض ہے اس کے خاتمے کے لئے معاشرے کی تمام اکائیوں اور اسکے تدارک کے سلسلے میں متعلقہ ادارے اپنی بھرپورکوششےں جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ پولیوکے حوالے سے کوئٹہ بلاک انتہائی حساس ہے سرحدی علاقوں کی وجہ سے پولیو پر کنٹرول کرنا بے حد مشکل ہے کیونکہ روزانہ کی بنےاد پر ہزاروں کی تعداد میں ہمسایہ ملک سے لوگوں کی آمد و رفت ہوتی ہے اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کر کے سرحدی علاقوں میں پولیو پلانے کےلئے فول پروف اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کوئی ایک بچہ بھی پولیو قطرے پئیںبغےر داخل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ 21جنوری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے لیے سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے تمام بچوں تک پولیو کے حفاظتی قطروںکی رسائی کو ممکن بناتے ہوئے سرحدی اور دور دراز علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں معاشرے کے فعال افراد، علماءکرام، اساتذہ اور سول سوسائٹی کو بھی متحرک کرنا چاہیے تاکہ دوران مہم کسی قسم کی مشکلات درپیش ہونے کی صورت میں ان کی مدد حاصل کی جاسکے انہوں نے کہا کہ حالےہ پولےو مہم کی سےکورٹی کےلئے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں جس میں پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ ادارے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے مانےٹرنگ کے نظام کو موثر بناتے ہوئے ٹیموں کی نگرانی کرےں۔کمشنرکوئٹہ ڈوےژن نے با لخصوص کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو کی صورتحال کے حوالے سے خصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ حالیہ پولیو مہم میں بھرپور اقدامات اٹھاتے ہوئے اس کو احسن طریقے سے کامیاب بنائیں اورتمام آبادی تک پولیو کے قطروںکی فراہمی کو یقینی بناےا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالسمےع خان نے 21 جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پو لیو مہم اور گزشتہ پولیو مہمات کے حوالے سے شرکاءکو بریفنگ بھی دی۔