بلوچستان: واقعات و حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ خاتون بچہ سمیت 8افراد زخمی

0

- Advertisement -

بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں واقعات و حادثات میں 1شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ خاتون بچہ سمیت 8افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر وڈھ قریب دو موٹرسائیکل ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں پھسل کر گئے پیچھے سے آنے والی گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار دوبھائی شدید زخمی ہو گئے بعد ازاں محمد وارث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ محمد اکبر کو علاج کی غرض سے ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے ڈی ایم جمالی جانیوالی کار بولان کے علاقہ پیر غائب کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون بچہ سمیت 3افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔نوکنڈی کے علاقے مشکی چا کے مقام پرمسافرپک آپ گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیورسمیت چارمسافرشدیدزخمی ہوگئے زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.