صوبائی مشیرتعلیم کی محکمہ تعلیم میں عملی اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے

0

- Advertisement -

صوبائی مشیرتعلیم کی محکمہ تعلیم میں عملی اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ،ضلع نصیرآباد میں عرصہ دراز سے بند سرکاری اسکولز کو فنکشنل کرنے کا عملی کو تیز کردیاگیا چالیس سے زاہد اسکولز کو مکمل طورپر فنکشنل کرکے اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنادیاگیا کمیونٹی اوراہل علاقہ میں سخت خوشی کی لہردوڑ گئی ہے سینکڑوں بچے اسکولز میں پہنچ کے علم کی روشنی سے آراستہ ہونے لگے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآبادحفیظ اللہ کھوسہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرڈی او ای بختیاراحمد مری ڈی ڈی اوز شاہجہاں لہڑی حاجی فیض محمد سرپرہ اور بشیراحمد عمرانی بھی موجود تھے ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرحفیظ اللہ جتک نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی مشیرتعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے محکمہ تعلیم کے نظام میں بہتری لانے کے لیے جو ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی ہے جس کے باعث نصیرآباد میں تعلیم کے فروغ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تبدیلی لانے کے لیے ہم نے عملی طور پر انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جارہی ہے اب تک تحصیل تمبو ڈیرہ مراد جمالی اور چھتر سمیت دیگر دیہی علاقوں میں چالیس سے زائد بواٹز اور گرلز اسکولز کو فنکشنل کرکے وہاں پر منسلک اساتذہ کی تعیناتی کو یقینی بنادیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ غیرحاضر اساتذہ کے خلاف بھرپور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اورغیرحاضری کی صورت میں تنخواہوں کی کٹوتی کرنے کے ساتھ انہیں اظہار وجود کے نوٹس بھی جاری کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اسکولز میں والدین ٹیچرز مینجمنٹ کمیونٹی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جارہی ہیں تاکہ سب ملکر تعلیم کے شعبے میں مذید بہتری لائی جاسکے عوام میں شعور آگئی کے لئے بھی مہم چلائی جارہی ہے ۔ یونیسف کے تعاون سے بھی ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ہم کسی کے بلیک میلنگ اور غیرقانونی اقدامات سے ڈرنے والے نہیں تعلیم کے نظام میں تبدیلی لانا حکومت کا مشن ہے جس کے لیے والدین کو چاہیے کہ جو بچے اسکولز سے باہر ہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنے کے لیے سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں مستقبل کے معمار علم کی روشنی سے آراستہ ہوکر ملک اور قوم کی خدمت کرسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.