- Advertisement -
خانوزئی اور لسبیلہ میں ٹریفک حادثہ 1شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نوزئی میں دو موٹر سائیکل آپس میںٹکرا گئے ایک شخص شاہ نور جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔لسبیلہ میں قومی شاہراہ وندر کے قریب حسن ہوٹل پہ شہزور ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار مٹو ولد خان علی سلطان ولد علی محمد اور شہناز زوجہ مٹو زخمی ہوگئے زخمیوں میں مٹو کو شدید چھوٹیں آئیں جس پر انہیں کراچی منتقل کردیا گیا۔