کوہلو تحصیل ماوند کے علاقے تنمبیل ہڑپ میں محکہ صحت کے میڈیکل ٹیکنیشن اور پی پی ایچ آئی کا ٹیم ہنگامی صورت حال پر مزکورہ علاقے میں پہنچ کر کھانسی بخار مرض پر قابو پالیا گیا
- Advertisement -
کوہلو پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم ریحان بلوچ کی خصوصی ہدایت پرایم این ای آفیسر رفیق بزدار اور فوکل پرسن اعظم مری کی سربرائی میں پی پی ایچ آئی کی ٹیم ضروری ادویات کے ہمراہ مزکورہ علاقے میں پہنچا پی پی ایچ آئی عملہ کے ہمراہ محکمہ صحت کے میڈیکل ٹیکنشن ڈاکٹر اعظم بھی موجود تھا ماوند سے آگے مزکورہ دشوار گزار علاقے میں ٹیم نے مسلسل تین گھنٹے پیدل سفر کرکے متاثرین کی مدد کے لئے پہنچ گئے سخت سردی میں ٹیم رات 2 بجے کے قریب مزکورہ علاقے میں پہنچ کر مریضوں کی چیک اپ شروع کیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد مریضوں کی چیک اپ کرکے انہیں مفت میڈیسن فراہم کئے گئے ٹیم نے علاقے میں ہلاکتوں کا بھی جائزہ لیا جس کی باقاعدہ طور پر ٹیم نے رپورٹ تیار کرلی رپورٹ میں کہا گیا کہ مزکورہ علاقے میں 3 ہلاکتیں ہوئے ہیں جس میں ایک شخص کو ہیپاٹائس تھا جو عطائی ڈاکٹر کی غفلت سے موت آئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک بچہ دوہفتہ پہلے کرونک بیماریوں کی وجہ سے چلی گئی جبکہ ایک بچی جس کی عمر 15 دن بتائی گئی وہ نمونیہ کی وجہ سے چلی گئی واضح رہے کہ خشک سالی کی وجہ سے کھانسی زکام ،بخار کی مرض میں اضافہ ہوتا جارہا ہے دوسری طرف مکینوں نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا