
- Advertisement -
جمعیت علما ءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کچھ نہیں ہے ،مہنگائی سے عوام پریشان جبکہ پی ٹی آئی گورنمنٹ کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں جس کے ذریعے سے بڑھتی مہنگائی پر قابو پایا جائے، یہاں حکمرانوں نے ہمیشہ جھوٹے نعروں سے کام لیا کہا گیا روٹی کپڑا مکان دینگے لیکن وہ بھی چھن گئے کہا گیا کشکول توڑ دینگے لیکن کشکول نہیں ٹوٹا کہا گیا نیا پاکستان بنائینگے پرانے پاکستان سے بھی بدتر ملک بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت ایک لاکھ سے زائد ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے وہ حکومت جو کہتی تھی کہ ہم ایک کروڑ نوکریاں دینگے وہ نوکریاں تو نہیں دے سکی البتہ لوگوں سے روزگار چھینا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عملا کوئی حکومت نظر نہیں آرہی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار کو ایک سازش کے تحت ہرایا گیا انہوں نے کہا کہ سی پیک کو رول بیک نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرتار پور بارڈر کا بہانہ کرکے قادیانیوں کیلئے سہولت کاری کا فرائض سرانجام دے رہی ہے انہوں نے کہا 27 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تاریخ ساز ملین مارچ کرنے جارہے ہیں موجودہ حکومت صرف 5 سیٹوں کے بیساکھی پہ کھڑی ہے لیکن اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جلد ہی خود حکومت گر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت ضروری ہے کہ ملک کے اہم مسائل کو سمجھا جائے اور حکمت عملی کے ذریعے مسائل سے نبرد آزما ہوں ۔