عوام کی خدمت کو فرض جان کر انجام دیں گے،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری

0

- Advertisement -

جمعیت علماءاسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کو فرض جان کر انجام دیں گے اس سلسلے میں حکمت عملی طے کردی گئی خضدار میں پانی کا بحران شد ت اختیار کر گیا ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ خضدار میں پانی کی کمی ہے خضدار کے کچھ ایریاز میں اب بھی پانی وافر مقدار میں موجو د ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ یہ پانی تمام شہریوں تک پہنچ جائے دورسری طرف خضدار کے بڑہتی ہوئی آبادی کے پیش نظر صحت کے سہولتوں کا بھی پریشانی ہے خضدار شہر اور دیگر دیہی علاقوں میں صحت کے بنیادی و بڑے مراکز کم ہیں ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو آبادی کے مطابق لوگوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جائے اس سلسلے میں بھی انتظامات کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی میر یونس عزیز زہری خضدار میں اپنے رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کا منشور ، اللہ کی عبادت ، رسول اللہ کی اطاعت ، بلاتفریق پوری انسانیت کی خدمت ہے ہم اس منشور کی پر چار کررہے ہیں اور اس پر عمل بھی کریں گے انہوں نے کہا کہ خضدار بلوچستان کا دوسرا برا اور انتہائی تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والا شہر ہے اور سی پیک کا اہم گذر گاہ بھی ہے ہمیں اس زاویہ سے اس شہر کی مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنے ہوگی انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی نمائندہ کی ذمہ داری فنڈ الانے کے ساتھ اس فنڈز کو عوامی ضروریات کے لئے خرچ کرنا ہوتا ہے بد قسمتی سے ہمارے سابقہ امیدوراروں ان اسکیمات میں دلچسپی لی جو عوامی مفاد کے بجائے ان کے اپنے مفاد کے تھے یہی وجہ ہے کہ اس ضلع خضدار میں اربوں روپیہ صرف ہوئے لیکن نتیجہ یہ ہوا کہ ابتک ہمارے لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے جبکہ منطور نظر افراد نے پری طرح سے مفاد حاصل کیا میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ کسی بھی قوم کی بہتر مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ ان کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جائے ہمارے ضلع میں تعلیم کی سہولیات کا بھی فقدان ہیں تعلیمی ادارے نہیں ہیں اور اگر تھوڑے بہت ہیں تو معیاری بھی نہیں ہیں اس وجہ سے یہاں شر ح خواندگی بھی انتہائی کم ہے ہمیں تعلیم و تعلیم پر خصوصی توجہ دینی ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ تمام چیلنجز اور مشکلات کا ہمیں سامنا ہے ہمارا عزم ہے کہ ان مسائل کو حل کریں یا کم از کم ا ن میں کمی کریں ہمیں ہر نیک نیتی میں اللہ کی مدد اور عوام کے تعان کی ضرورت ہوگی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.