قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اصغر رند

0

- Advertisement -

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے نو منتخب سینئرنائب صدر میر اصغر رند نے کہاہے کہ بلوچ قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بی این پی عوامی بلو چستان کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے عوام کے امنگوں کے عین مطابق سیاسی سماجی حقوق کے حصول قومی نابرابری طبقاتی استحصال کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر شعوری فکری و نظریاتی بنیادوں پر استوار سیاسی معاشی استحکام تعمیر و ترقی کے اصولوں پر مبنی پالیسیوں کو رواج دے کر جدید قومی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مثبت سیاسی سوچ کو ابھار کر نوجوانوں کی فکری و نظریاتی رہنمائی کرئے گی ان خیالات کا اظہار میر اصغررند نے بی این پی عوامی خیر آباد کے سینئررہنما رحیم بلوچ کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی، عوام کی ایک نمائندہ جماعت ہے پارٹی کےخلاف کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہماری پارٹی ایک سیاسی جمہوری و پارلیمانی جماعت ہے جس میں فیصلے اتفاق و اکثریتی رائے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کئے جاتے ہیں شخصی بالادستی ڈکٹیٹر شپ غیر سیاسی عمل منافقت کی سیاست کی کوئی گنجائش ہے اور نہ کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار ہو کر پارٹی موقف اور پالیسیوں پر شخصی بالادستی کو قبولیت حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ عزت شہرت اور مقام ہمیں سیاسی ورکروں نے پارٹی کی وجہ سے دیا ہے پارٹی کا آئین دستور اور پالیسیاں ہی ہمارے لئے رہنما اصول ہیں جو سیاسی نابالغ پارٹی کے آئین دستور پالیسیوں اور حلف سے روگردانی کرتے ہیں وہ در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو کر گمنامی اور سیاسی تنہائی کا شکار ہوتے ہیں اور سیاسی ورکروں کا ان پر اعتماد ختم ہو جاتا ہے کیونکہ جس پارٹی نے انھیں اس مقام پر پہنچایا انھیں عزت شہرت اور اعلی مقام دیا لیکن اس نے پارٹی کے پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اپنی زاتی مفادات کو ترجیح دی انہوں نے کہا کہ حالیہ کونسل اجلاس کے فیصلے دور رس نتائج کے عامل ہیں پارٹی کے ان فیصلوں پالیسیوں کو گھر گھر پہنچانے کی زمہ داری سیاسی ورکروں کی ناتواں کاندھوں پر ہے کہ وہ اخلاص کے ساتھ پارٹی پروگرام کو نچلی سطح کے ورکروں اور عام عوام تک پہنچانے کیلئے کمربستہ ہو جائیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ورکرز بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں ان کی مشاورت سے پارٹی پروگرام کو وسعت دے کر جمہوری و سیاسی کلچر کو فروغ دیتے ہوئے جمہوریت انسانی سماج کے کچلے ہوئے مظلوم و محکوم عوام مزدور دہقان ماہی گیروں کے خلاف محلاتی سازشوں صنعتی ورکروں کی سرمایہ داروں کے ہاتھوں استحصال ان سے نجات طبقاتی خلیج کو کم کرنے کیلئے سماجی برابری کےلئے جد جہد کرنا قومی حقوق کے تحفظ ساحل وسائل کے دفاع امن امان انسانی بقا کے لئے مربوط پالیسیاں تشکیل دے کر سیاسی رواداری کو فروغ دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.