
- Advertisement -
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ وہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر نائل نے 5ہزار2سو72ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرلی جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا ولی محمد ترابی4ہزار2سو57ووٹ لیکر دوسرے پررہے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی26کوئٹہ تھری پر ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر نائل نے 5ہزار2سو72ووٹ لیکرکامیابی حاصل کرلی قادر نائل کو بلوچستان عوامی پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی، جمہوری وطن پارٹی اور تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا ولی محمد ترابی نے 4ہزار2سو57ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے مولانا ولی محمد ترابی کو پشتونخواملی عوامی پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دیگر آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل تھی حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری پر ضمنی انتخاب کا عمل صبح8بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اس دوران مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر امن و امان کی صورتحال خراب رہی اور دو سیاسی جماعتوں کے دوران ہاتھا پائی اور جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت8افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ادھر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں حافظ حمداﷲ یوسف خان کاکڑ غلام نبی مری اور سید عبدالواحدآغا نے مرکزی الیکشن سیل دفتر میں جمعیت پشتونخوامیپ بی این پی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 26 کے ضمنی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ جیت گئی اور حقیقی جمہوری جماعتیں ہار گئیں حافظ حمداﷲ نے کہا کہ ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے لیکن گزشتہ عام انتخابات کی طرح ضمنی الیکشن میں بھی حقیقی جمہوری جماعتوں کو دیوار سے لگایا گیا انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل جاری رکھیں گے