پی بی 26کوئٹہ تھری پر الیکشن ،قادر علی نائل ،مولاناولی محمد ترابی اور خالقداد نورزئی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا

0

- Advertisement -

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری پر الیکشن آج ہونگے ،انتخاب میں 18امیدوار حصہ لے رہے ہیں پولنگ صبح 8بجے سے لیکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ،حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت یافتہ وہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر علی نائل جمعیت علماءاسلام ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)،پاکستان پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار مولاناولی محمد ترابی ۔اور تحریک انصاف کے امیدوار خالقداد نورزئی کے درمیان سخت کانٹے دار مقابلے کا امکان ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری میں انتخابی مہم اختتام پذیر ہوگیا الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ31 دسمبرکوصبح8بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ حلقے میں 49پولنگ اسٹیشنز اور172بوتھ قائم کیے گئے ہیںاورتمام 49 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ میں ووٹرزکی تعداد 57 ہزار 6 سو 75 ہے جبکہ ضمنی انتخاب میں 18امیدوار حصہ لے رہے ہیںحلقہ پی بی 26کوئٹہ تھری ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے احمد علی کوہزاد کو محکمہ داخلہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی قراردینے کے بعد نااہل قراردیدیاگیاتھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آج بروز سوموار 31دسمبر کو حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کااعلان کیاتھا آج ہونے والے انتخابات میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت یافتہ وہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر علی نائل جمعیت علماءاسلام ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ(ن)،پاکستان پیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوار مولاناولی محمد ترابی اور تحریک انصاف کے امیدوار خالقداد نورزئی کے درمیان سخت کانٹے دار مقابلے کا امکان الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دے کر پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.