قومی و صوبائی سطح پر نوشکی کی عوام کا آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے وحیدعامرسُمالانی

0

- Advertisement -

نوشکی:سمالانی قومی تحریک کے بانی وحیدعامرسُمالانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب حاجی میر غلام دستگیر بادینی کی ایم پی اے شِپ ڈیوریشن ختم ہوا ہے تب سے لیکر آج تک نوشکی کی عوام میں مایوسی تیزی سے پهیل رہی ہے، کیونکہ قومی و صوبائی سطح پر نوشکی کی عوام کا آواز بلند کرنے والا کوئی نہیں ہے رہبرِ نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی کو مِسّ کررہی ہیں. خاص کر قحط سالی کی اس سخت موقعے پر ہونا یہ چاہیئے تها کہ نوشکی ضلع کو آفت زده قرار دیکر ایک خاص پیکج کا اعلان کیا جاتا لیکن نوشکی کا نمائندگی کون کریگا اور عوام کا دکھ کون بیان کریگا. انہوں نے کہا کہ اِس وقت اگر حاجی صاحب موجوده صوبائی اسمبلی کا رکن ہوتا تو وه ضرور نوشکی و نوشکی کی عوام کیلیئے اِس وقت کوئی خاص پیکج وزیراعلی بلوچستان و وزیراعظم پاکستان سے منظور کراکے لاتا. لیکن نوشکی کی عوام مایوسی کا شکار نہ ہو انشااللّه آنے والا دؤر پهر حاجی صاحب کا ہوگا. خاصکر بلدیاتی الیکشن میں ہماری پینل واضح اکثریت سے انشاءاللّه کامیابی حاصل کریگی.

Leave A Reply

Your email address will not be published.