پنجگور، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف اہل علاقہ سرپا احتجاج ، مختلف مین شاہرائیں بند

0

- Advertisement -

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بجلی کی وولٹیج میں کمی اور بار بار ٹرپنگ وغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سرپا احتجاج بن گئے اورڈپٹی کمشنر روڑ کو بلاک کردیا گیا سوردو سریکوران، وشاب، و چتکان ،ڈپٹی کمشنر آفیس، خزانہ آفیس، ریونیوآفیس الیکشن کمیشن آفیس، ایجوکیشن آفیس، عدالت ،ڈی پی او آفیس وبیشتر سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ملازمین دفاترجانے کیلئے پریشان رہے مظاہر ین نے ڈپٹی کمشنر آفس گیٹ کے سامنے جمع ہوکرمحکمہ واپڈا کی رویہ کے خلاف شدید احتجاج و نعرے بازی کی مظاہر یں نے روڑ پہ بڑے بڑے پتھر و گاڑیوں کے ٹائر رکھ کر ٹریفک کی روانی جام کردی تھی اس موقع پہ ڈپٹی کمشنرمسعود رند، اے سی ڈاکٹر جمیل بلوچ، ڈی پی او محکمہ واپڈا سے ایک وفد نے ملاقات کی اور اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہاہے شدید سردی میں بجلی کی کم وولٹیج و بار بار ٹرپنگ ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے علاقہ میںپانی کی شدید قلت ہے اور انکی بار بار ٹرپنگ و کم وولٹیج کی وجہ سے گھریلو برقی آلات جل گئے ہیں ڈپٹی کمشنر پنجگور و محکمہ واپڈا نے یقین دھانی کرائی کے دو چاردن کے بعد مسلے کو حل کریں گے اس کے بعد مظاہریں پرامن طریقے سے منتشر ہوکر واپس چلے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.