- Advertisement -
جمعیت علماءاسلام کے سابق سینیٹر ہمین داس اورجمعیت علماءاسلام کے مرکزی کونسل کے ممبر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی جمعیت علماءاسلام نصیرآباد کے رہنما وکرم کمار اجوانی نے کہا ہے کہ سیاسی ومزہبی جماعت اور سیاسی کارکن کی پہچان مضبوطی اور شناخت منظم جماعت سے ہوتی ہے ضلع نصیرآباد کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔اور اسکی وجہ صرف نصیرآباد کے عوام ہے جو سیاسی عمل سے زیادہ شخصیات پر مہربان ہے کہ جماعت کو منظم اور متحرک کرنے کے لئے بہتر حکمت عملی بنا ہیں اور جماعت کے عمل کو جاری رکھیں۔ سیاسی جماعتوں اور سیاسی کارکن جماعت سے پہچانا جاتا ہے اور سیاسی کارکن کی بقاءمضبوط سیاسی و مزھبی جماعت سے ہوتی ہے31دسمبر کو حلقہ پی بی 26کوئٹہ پرمتحدہ اپوزیشن اورجمہوری قوتوں کے متفقہ امیدوارمولاناولی محمد ترابی کو عوام ووٹ دیں مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیا لات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ اس لئے کارکن جمعیت علماءاسلام کو فعال بنانے میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں نصیرآباد تاریخ علاقہ ہے لیکن افسوس ہے کہ آج بھی کسمپرسی بد حالی اور پسماندگی کا نمونہ ہے۔صحت۔ تعلیم زراعت ایریگیشن سٹم سمیت دیگر شعبے زبوحالی کا شکار ہے۔عوام کو صاف پانی میسر نہیں قحط سالی نے عوام کو معاشی طور پر انتہائی کمزور کر دیا ہے۔لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد کے عوام کا بنیادی حق سے محروم ہونے کی وجہ سیاسی و مزھبی شعور اور آگہی کی کمی ہے۔اس لئے نصیرآباد کے عوام سیاسی عمل سے زیادہ شخصیات پر بھروسہ کرتے ہے اور وہ شخصیات ہر بار ان کو دھوکہ دیتے ہے۔اور ضلع اور عوام کی ترقی کو کرپشن کی نذر کر جاتے ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام کے کارکن عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے ان کو سیاسی شعور سے آراستہ کرنے کے لئے ان کے ساتھ جڑے رہے۔اور ان کو احساس دلاہیں کہ انکی اپنی تقدیر بدلنے کے لئے جمیت علماءاسلام کے کاروان کا حصہ بن کر جد وجہد کرنا ہوگا۔