حکومت عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے،صوبائی مشیر اکبر آسکانی

0

- Advertisement -

وزیراعلی بلوچستان کے صوبائی مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی نے کہاکہ ہے کہ حکومت عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات اٹھا کر بھر پور جدوجہد کرر ہی ہے عوام نے موجودہ حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں انشائاللہ موجودہ حکومت عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد کے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر فشریز حاجی اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ محکمہ فشریز کی کارکردگی کو مذید بہتر بنائیںگے کیونکہ اس شعبے سے کئی افراد کے روزگار وابستہ ہے ساحلی علاقے میں ہراقسام کی مچھلی پائی جارہی ہے مچھروں کے جائز مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیہات میں شامل ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد ڈویثزن میں بھی ماہی گیری کے وسیع کاروبار کو اہیمت صاصل ہے اور ہچری سینٹر کے ذریعے مچھلیوں کی افزائش نسل کو بڑھانے کے ساتھ مقامی زمینداروں کو ہچری تالابوں کے لیے مچھلی کی بیج کی فراہمی کو بلا امیتاز یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں ماہی پروری کو فروغ صاصل ہورہی ہے اور لوگ بڑھ چڑھکر مچھلی کے کاروبار کو وسعاعت دے رہے ہیں حکومت کی بھی اولین کوشش ہے کہ محکمہ فشریز کے ذریعے عوام کو معاشی طور پر مستحکم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع مل سیکیں انہوں نے کہاکہ محکمہ کے آفیسران کو بھی سختی سے احکامات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اس شعبے سے منسلک افراد کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ صوبے میں ترقی آنے کے ساتھ عوام خوشحال ہو سیکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.