- Advertisement -
والی خاران نوابزادہ ریاض احمد نوشیروانی کی زہرصدارت دیوان خانہ خاران میں علاقائی مسائل کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں خاران اور واشک کے قبائیلی معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اجلاس سے نوابزادہ ریاض احمد نوشیروانی،مولانا مفتی عبدالغفار ،سید ہدایت اللہ شاہ، سردارزادہ شہک حسن سیاپاد ،چوہدری آنند لال، حاجی محمد ایوب مزارزئی، محمد ایوب عیسیٰ زئی بسیمہ، حاجی آغا خان ریکی ،شہزادہ علاوالدین پیرکزئی اور امیر گل زمان نوشیروانی نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ خاران میں امن و امان، قبائیلی تنازعات، جنگ وجدل کے روک تھام کیلئے ایک مکمل غیر سیاسی کمیٹی کی ضرورت ہے ،جو علاقائی مسائل کو حل کرنے میں بروقت کردار ادا کرہے، کہونکہ اس وقت خاران میں معمولی اور قبائیلی تنازعات کو ختم کرنے کے لئے کوئی فورم موجود نہیں ہے ،خاران کے لوگوں کا عزت اور غیرت تقسیم نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ خاران کا پاکستان پر ایک احسان ہے ریاست خاران نے ایک بڑے رقبے کے ساتھ پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، خاران ہمیشہ پاکستان کی وقار میں اضافے کا سبب بنا ہے، خاران کے عوام نے جس انداز میں رخشان ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے لئے کردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے ،انہوں نے کہا کہ سیاست اور اختلاف ہر کسی کا جمہوری حق ہے ،لیکن علاقائی مفاد کے لئے ہمیں ایک ہوکر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ،کیونکہ جب کسی علاقے میں ترقی ہوگی تو اس سے سب لوگ مستفید ہونگے، علاقے کے وقار اور عزت کے سب کو ایک ہونا چائیے، نوابزادہ ریاض احمد نوشیروانی نے کہا کہ آج سے خاران میں رہائش پذیر ہندو برادری اپنے آپنے شناخت کے لئے رخشانی بلوچ استعمال کریں،