کوئٹہ ۔آصف علی زرداری سنگین مشکل حالات کے باوجود مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔۔۔۔ثناءاللہ جتک
- Advertisement -
) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک نے کہا ھیکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا ضیاءالحق کے دور سے لیکر ابتک کے آمرانہ سوچ رکھنے والے احتساب کے ڈگر پر چلتے آرھے ہیں مگر آصف علی زرداری نے کبھی مشکل حالات میں مفاہمت کی پالیسی انتقامانہ سیاست کے سامنے ترک نہ کردی
انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری فریال تالپور نے بینظیر بھٹو کے شہادت کے بعد پیپلزپارٹی کو بچاکر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں بی بی شہید کا امانت واپس کردیا
موجودہ حکومت کی ناکام معاشی منصوبہ بندی نے بلوچستان کے معاشی سیاسی ارتقاء کو مزید پسماندگی میں دھکیل دیا جب صوبائی حکومت کے ہاتھ پاوں پابند کر لبوں پر تالہ لگاکر وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی فنڈ سے بلوچستان کے اہم منصوبے ختم کرکے بلوچستان کے قومپرستانہ مزھب پرستانہ سیاسی جماعتوں کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف کام کیا بلوچستان کے سلیکٹڈ حکمران اپوزیشن یا حکومت کی صورت میں کیونکر نہ ہو اسمبلی کے اندر محض کاغزی کاروائی کے علاوھ عملی کارکردگی دکھائی نہیں دیتا