قائد عمران خان کے وژن کوجاری رکھتے ہوئے خوشحال بلوچستان کیلئے ترقی کی جانب گامزن ہے ،نوابزادہ میرنعمت اللہ خان زہری

0

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وممبربلوچستان اسمبلی نوابزادہ میرنعمت اللہ خان نے کہاہے کہ میرے حلقے میں مداخلت ہورہی ہے۔مجھے اعتماد میں لئے بغیرٹرانسفراورپوسٹنگ ہورہی ہے۔مگرپھربھی ہم اپنے قائد عمران خان کے وژن کوجاری رکھتے ہوئے خوشحال بلوچستان کیلئے ترقی کی جانب گامزن ہے اورہم پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں اورپارٹی کے لیڈرشپ کے حکم پرحکومت بلوچستان کے اتحادی ہے اورانکے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔شہیدسکندرآبادکے عوام نے مجھ جس اعتماد کااظہارکیا ہے انکے اعتمادٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔بلاامتیازعوام کی خدمت جاری رہے گی۔حلقہ میں نادراآفس کاقیام عمل میں لاکرعوام کادیرینہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ان خیالات کااظہارقلات کے دورے کے موقع پرصحافیوں سے تفصیلی گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پرنوابزادہ نوروزخان زہری،سردارعبدالکریم نیچاری،نوابزادہ میرمنظورزہری،نوابزادہ میرشاہجہان زہری،سردارزادہ سیف اللہ پندرانی ودیگرقبائلی رہنمابھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جوہربوئی معاہدہ ہوا تھااسکی دھجیاں اڑادی گئی مگرپھربھی ہم نے روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے چیئرمین شپ انکے حوالے کیا۔اگلے بلدیاتی انتخابات میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔اورجمہوری قوتوں کے ساتھ ملکربھرپورحصہ لیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اورخان صاحب بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوروہ مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت سے کام کررہے ہیں عوام۔مایوس نہ ہوبہت جلد صوبے میں ترقی کانیادورشروع ہوگاجس سے عوام مستفید ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.