کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی ،رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کی وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سے ملاقات

- Advertisement -
پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کی قیادت میں نمائندہ وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان سے ملاقات کر کے کوئٹہ شہر میں گیس پریشر کی کمی اور اوور بلنگ پر شہریوں اور تاجر برادری کے تحفظات سے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ شہر اور گردنواح میں اس وقت شدید سردی کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں اور تاجر برادری اور خاص کر خواتین و تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات لئے بڑی مشکلات کا سامنا ہے، اس لیےکوئٹہ میں دو انچ پائپ لائن کی بجائے چار انچ پائپ لائن کی بچھائی جائے اور گیس کی نئی پائپ لائنز بچھانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرورنے رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والی وفد کے مسائل توجہ سے سینے اور انہیں یقین دھانی کرائی کہ کویٹہ سمیت بلوچستان میں گیس پریشر میں کمی اور اوور بلنگ کے شکایات کا جلد ازالہ کرنے کے لیے وہ بہت جلد ذاتی طور پر کویٹہ کا دورہ کر کے تمام صورتحال کا خود جائزہ لینگے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کوئیٹہ میں گیس پریشر کی کمی اور اوور بلنگ کے شکایات کا موثر جائزہ لیکر غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما سید بسم اللہ آغا،زین العابدین خلجی ملک نصیب اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔