عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک

0

- Advertisement -

ڈپٹی کمشنر چاغی فتح محمد خجک نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کی فلاح و بقا اولین ترجیحات میں شامل ہے. ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے اداروں کی کارکردگی مزید بہتر بنایا جائے گا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے چاغی کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کی ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا. ڈپٹی کمشنر فتح محمد خجک کا کہنا تھا کہ انہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر تمام زیر التوا امور کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور وہ جلد ہی لوگوں کو شناختی دستاویزات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ ضلع چاغی کے تمام علاقوں میں صحت، تعلیم، آبنوشی، ٹریفک اور صفائی کے متعلق مسائل کی حل میں کسی تاخیر یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے قحط سالی سے متاثرہ تمام علاقوں کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ان کی امداد اور بحالی ممکن ہوسکے. اس موقع پر سردار زادہ میر عمیر محمدحسنی نے ڈپٹی کمشنر کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.