کوئٹہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل ، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں1شخص جاںبحق 1زخمی،چمالنگ میں کانکن جاں بحق
- Advertisement -
کوئٹہ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل ، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں1شخص جاںبحق 1زخمی،چمالنگ میں کانکن جاں بحق ،اوستہ محمدمیں ٹریفک حادثہ 5افراد زخمی ہوگئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی زرغون آباد سے ایک شخص حکمت شاہ کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ لائی گئی جن کا تعلق خیبر ایجنسی سے تھا دو دن قبل زرغون آباد میں کرایہ کامکان لے کر رہائش پذیر تھے کہ بیوی نے تشدد کر کے شوہر کو ہلاک کر دیا اور بیوی واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی مزید کا رروائی کی جار ہی ہے۔ گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ میں بارودی سرنگ دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ۔ضلعی دکی کے علاقے چمالنگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن بادام ولد ولی ساکن افغانستان جان بحق. پولیس ذرائع کے مطابق کانکن کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی۔ اوستہ محمد کے علاقے علی آباد روڈ پر موٹرسائیکل اور رکشے میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی کی جا رہی ہے