
- Advertisement -
اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین وجمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءمولانامحمد خان شیرانی نے کہاہے کہ انسانیت کی خدمت ہی سے انسان اعلیٰ درجے پر فائز ہوتا ہیں آج انسانیت خدمتگار ویلفیئر سینٹرمیں بڑے پیمانے پرنشے سے متاثر افراد کی بحالی اورخدمت پر چیئرمین مولوی عبداللہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔گزشتہ روزاسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین وجمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا محمدخان شیرانی نے انسانیت خدمتگار ویلفیئر سینٹر کادروہ کیا انہوںنے سینٹرکے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر انسانیت خدمتگار ویلفیئر سینٹرکے چیئرمین مولوی عبداللہ نے بریفنگ دی اورمکمل معلومات فراہم کی مولانا محمدخان شیرانی نے استفسار کیا کہ بحالی کیلئے کسطرح کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں جس پر مولوی عبداللہ نے بتایاکہ تمام مریضوں کو مکمل دین مبین کے مطابق بحالی کی ٹریننگ دی جاتی ہے جس میں ان کو پانچ وقت کے نمازی بننے کے ساتھ ساتھ مخصوص پریکٹس دی جاتی ہیں پریکٹس دینے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرینر رکھا گیاہیں اور ان کی باقاعدہ میڈیکل چیک اپ بھی کیاجاتاہے اس موقع پر مولانا محمدخان شیرانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسطرح کی بحالی سینٹر سے معاشرے میں ایک بہتری آتی ہیں کیونکہ ایک نشے کا عادی فرد معاشرے پر بوجھ رہتا ہیں جس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے خاندان پر بھی بوجھ بن جاتاہیں مگر اتنے دور دراز علاقے میں بحالی سینٹر کے قیام سے اچھی روایات ہیں اور اس طرح کے سینٹروں کے ساتھ جتنی تعاون کی جائے کم ہیں اورسرکاری سطح پر بھی خصوصی تعاون کی جانی چاہے انہوںنے مزیدکہاکہ ہمارامذہب اسلام ہمیں یہ تلقین دیتاہے کہ ہم انسانیت کی بحالی میں کردار ادارکریں جس طرح انسانیت خدمتگار سینٹرکے چیئرمین مولانا عبداللہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قائم کیاہے جبکہ اتنی بڑی تعداد میں نے کہیں اور نہیں دیکھی جن کو بحالی کی طرف لایاجارہاہے نشے کے عادی افراد کو بحالی کی طرف لانا سخت جوکھن کا کام ہے جبکہ یہاں پر ایک بہترین اورمنظم طریقے سے کیاجارہاہیں اور اس کی خاص بات بھی ہی ہے کہ یہ ایک مولانا چلارہاہیں جو کہ دین سے مکمل طورپر واقف ہیں اور مکمل طور پر ایک دینی طریقے سے چلارہاہیں ۔ تقریب سے سینٹرانچارج عبدالباقی حقمل ، پیرمحمد آزاد ،حافظ احمد اوردیگرنے بھی خطاب کیا اور آخرمیں سینٹر کے چیئرمین مولوی عبداللہ اور ان کی ٹیم کاشکریہ حاجی غوث اللہ اچکزئی نے اداکی تقریب میں جمعیت علماءاسلام کے تحصیل ایر مولانا عبدالخالق خادم، حاجی لالا سنزلہ والا ،حاجی محمدخیر ، مولوی عبدالمالک ،مولوی خدائے دوست، حاجی اخترمحمد اوردیگرنے بھی شرکت کی ۔