
- Advertisement -
سیاست و صحافت لازم و ملزوم ہیں ہم دیگر عوام کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے مسائل سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں خالق آباد پریس کلب کی عمارت تکمیل کے مراحل میں ہے جو جلد مکمل ہوگا ان خیالات کا اظہاربلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میرضیاءاللہ خان لانگو نے خالق آباد پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد صحافت سے ہی معاشرہ تشکیل پا سکتی ہے ہمارا وژن خالق آبادوقلات کی ترقی اور خوشحالی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرتے رہیں گے خالق آبادپریس پریس کلب کی عمارت سابق وزیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے منظور کرائی تھی اب وہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جلد مکمل ہو گی اور جدید سہولیات سے مذین کیا جائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ خالق آبادپریس کلب کا علاقہ خالق آباد میں اہم کردار رہا ہے اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ خدمات بہتر طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ان کا مثبت کردار لائق تحسین ہے ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ مزید بھی علاقے کی بلاتفریق مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردارادا کریں گے ۔