- Advertisement -
پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آزادی او ر تمام حقوق حاصل ہیں، دنیش کما ر
بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن دنیش کما ر نے ملکی اقلیتوںسے متعلق امریکی الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آزادی او ر تمام حقوق حاصل ہیں ۔ یہ بات انہوں نے منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان کو اقلیتوں سے متعلق مسائل پر بلیک لسٹ میں ڈالا گیا اور امریکہ کی جانب سے یہ بے بنیاد بیانات آئے کہ پاکستان میں اقلیتو ں کو آزادی حاصل نہیں دنیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں بسنی والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے اور انہیں اپنی مذہبی رسومات و عبادات کی ادائیگی میں کسی رکاوٹ کاسامنا نہیں ہے ہمیں فخر ہے کہ ہمارے مسلم بھائی بھی ہمارے ساتھ ہمارے تہواروں میں شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ غیر مسلم پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ہمار مذہبی تہوار سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں اس سے بڑھ کر آزادی کیا ہوسکتی ہے ۔