کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی ،حادثات و اقعات میں 3افراد جاں بحق ،مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن زخمی ہوگیا ، تیرہ میل سے خاتون کی تشددزہ لاش برآمد

0

- Advertisement -

کمرے میں گیس بھرجانے سے میاں بیوی ،حادثات و اقعات میں 3افراد جاں بحق ،مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن زخمی ہوگیا ، تیرہ میل سے خاتون کی تشددزہ لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک نیو خروٹ آباد میں گیس لیکج کے باعث کیمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔ صحبت پور کے علاقے گوٹھ اعظم خان میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر گل حسن بھنگر کو فائرنگ کر کے قتل کر کے فرار ہو گئے اورقتل کا دوسرا واقعہ پہنور سنھڑی کی بازار میں پیس آیا جس میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قیصر خان بنگلانی کو قتل کر کے فرار ہو گئے ان دونوں قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔پولیس نے لاشوں کو تحویل میں کے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ دشت کے علاقے تیراہ میل سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کر لی گئی جو کہ نامعلوم افراد نے خاتون پر تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔ آر سی ڈی شاہراہ کنڈی موڑ کے مقام پر تیز رفتار پروبکس گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار الہی بخش ولد محمد بخش قوم کھوسہ بلوچ سکنہ کنر بیلا موقع پر جاںبحق ہوگیالیویز فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی ڈارئیورکو گرفتارکرکے گاڑی حراست میں لیکرتفتیش شروع کردی تاہم متوفی کے ورثاءنے حادثے کو اتفاقی قراردیتے ہوئے ڈرائیور کو معاف کردیا۔ دکی کے علاقے چمالنگ چھ فٹی ایریا میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن سردار محمد سکنہ افغانستان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پرسول ہسپتال چمالنگ منتقل کر دیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.