واقعات و حادثات میں 3بچے جاں بحق 2خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان واقعات و حادثات میں 3بچے جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 11افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5ازفراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا حادثے میں زخمی ہونے والوں میں عبداللہ ولد محمد ظریف ،امیر علی ولد سیف اللہ ،عمر لیاقت ولد لیاقت علی ،حیدر علی اور اسرار اللہ ولد محمد سعید شامل ہیں زخمیون کو فوری پرہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔ بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے کلی نگانگ کے قریب کوئٹہ روڈ پرویگن کی ٹکر سے 11سالہ بچہ محب اللہ ولد عبدالمنان سکنہ کٹوی کیمپ جاںبحق ہوگیا،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا،دوسری جانب ضلع سبی کے علاقے چاکر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار2بچے شاہد اور عرفان سکنہ درمحمد موقع پر جاںبحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیاجبکہ حادثے سے متعلق مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔اس کے علاوہ سبی ہی کے علاقے کمبڑی پل کے قریب الٹو اور ڈاٹسن میں تصادم کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمی ہونے والوں میں غلام سرور ،عبدالقادر ،جمیل جبکہ خواتین بی بی نعیمہ ،بی بی زلیخ شامل ہیں ،دالبندین بازار میں زمین کے تنازعے پر معمولی تکرار پر ڈنڈوں کے وار سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا واقعہ لندن روڈ پر بی اینڈ آر کی دفتر کے قریب پیش آیا جہاں لاٹھیوں کی وار سے زخمی ہونے والے خدائے نذر نوتیزئی کو پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کرکے طبی امداد دی گئی. واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی اور تفتیش شروع کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.