تربت میں 6سیکورٹی فورسز اہلکار شہید 14زخمی ،واقعات و حادثات5افراد جاں بحق ،7ماہی گیروں کو زندہ بچالیا گیا
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ 6اہلکار شہید 14زخمی جبکہ اندرون بلوچستان واقعات و حادثات میں بچہ سمیت4افراد جاں بحق 4زخمی ہوگئے گوادر کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی ایک ماہی گیر جاں بحق جبکہ 7 کو زندہ بچا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکورٹی اہلکارگل شہادت ‘ لعل جان ‘ سجاد ‘ انور ‘ نواز اور سجاد شہید جبکہ 14 سیکورٹی اہلکاروں میں کیپٹن اویس ‘ اعجاز‘ صاحب خان ‘ زابد خان ‘ عبدالستار ‘ نوراعظم ‘ مرید عباس ‘ عبدالرفع ‘ قدرت اللہ ‘ زاہد علی ‘ وقار ‘ عدنان ‘ عادل جان ‘ شاہی رحمان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر کوئٹہ منتقل کر دیاگیا واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ۔ بلوچستان کے علاقے گوادر کے علاقے پسنی کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی میری ٹائمز سیکورٹی کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 7 ماہی گیروں کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک ماہی گیر جاں بحق ہوگیا لاش کو ورثاءکے حوالے کردیاگیا ۔بلوچستان کے علاقے سنجاوی کے علاقے کلی اصغر ہ میں بارات لے جانے والے پیک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔جس میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں خواتین او بچے بھی شامل ہے ۔جس میں علاو¿الدین ولد شمس الدین موقع پر ہی جاں بحق ہو اجبکہ زخمی ہونے والوں میں زین اللہ ،محمد زمان ،زلیخا بی بی ،گل نور بی بی زخمی ہو ئے۔زخمی اور جاں بحق افراد کو سنجاوی سول ہسپتال منتقل کر دیں۔سبی کے علاقہ چانڈیہ کراس ٹےوب وےل کے قریب نامعلوم وجوہات کی بناءپر کرےم خان ولد گل خان نے گولی مار پر خودکشی کرلی مقامی پولےس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے ھوالے کردی مزےد تفتیش شروع کردی مذکورہ شخص کے خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔دکی کے علاقے لونی کلی مرجانزئی کے مقام پر کہائی میں گرنے سے ضعیف العمر شخص عبدالعزیز جاں بحق ہوگیا۔عبدالعزیز کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے چارسدہ سے بتایا جارہا ہے.جانبحق ہونے والا شخص تین دن سے چندے کی غرض سے کلی مرجانزئی میں مقیم تھا .آج صبح وضو کے لئے گھر سے باہر نکلا تھاکہ کہائی میں گر کر جان بحق ہوگیا .لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ایدھی کے حوالے کرکے خیبرپختونخوا روانہ کردیا گیا۔ ہرنائی سے کوئٹہ آنے والی مسافر وین کی چھت سے 12 سالہ بچہ داد اللہ گر کر جاں بحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔