
- Advertisement -
جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی سیکریٹری جنرل محمد وارث ابڑونے کہا ہے کہ اس جدید دورمیں بھی بھاگناڑی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جس کے باعث بھاگناڑی کی عوام مضرصحت پانی پینے پر مجبوہوگئی ہے اورکئی بیماریوں میں مبتلاہوگئے ہیں جاموٹ قومی موومنٹ کے کارکنان محمد وفامرادسومرو،اورکامریڈنوراحمدجاموٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوںنے دن رات اس بنیادی مسائل کے حل کےلئے آوازبلند کررہے ہیں اوراس بنیادی مسائل کے حل کےلئے عملی طورپرجدوجہدکررہے ہیں ان کی محنت سے ہی چیف جسٹس آف پاکستان نے بھاگناڑی میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر ازخودنوٹس لیا ہے میڈیا کے بھی مشکورہیں جنہوںنے اہم کردارادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیامحمد وارث ابڑونے کہاکہ اس جدید دورمیں بھی بھاگناڑی کی عوام کو پینے کے لئے صاف پانی نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے عوام کی پانی کی فراہمی کےلئے جے کیوایم ہرپلیٹ فارم پرآوازبلندکرتی رہے گی محمد وفا مرادسومرواورکامریڈنوراحمد جاموٹ کی عظمت اورسیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوںنے ایک سیاسی قراراداکرکے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کےلئے عملی جدوجہدکی انہوںنے کہاکہ ایک بہترین سیاسی کارکنان کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی عوام کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں جے کیوایم کے کارکنان کی جدوجہدآخرکاررنگ لے آئیں ہیں ان کی کاوشوں کی بدولت چیف جسٹس آپ پاکستان نے بھاگناڑی کی عوام کو پانی کی عدم فراہمی پر ازخود نوٹس لے لیا ہے یہ سب محمد وفامرادسومرواورکامریڈ نوراحمد جاموٹ کی محنت کا صلہ ہے جس ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔