بلوچستان کے علاقے سبی اور اوتھل میں ٹریفک حادثات 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے سبی اور اوتھل میں ٹریفک حادثات 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے صدر تھانہ کے حدود میں موٹرسائیکل اور پولیس وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔ اوتھل کے قریب قومی شاہراہ شیخ گولائی کے مقام پر کراچی سے خضدار جانے والی الحمد ایمبولینس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جانبحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی اور ایدھی رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کی، اوتھل پولیس کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت اللہ بخش ولد در محمد کے نام سے ہوئی جو آواران کے زیلگ کا رہائشی ہے، بعدازاں اوتھل پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی ۔