- Advertisement -
تفتان رپورٹ نعمت اللہ بلوچ
صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمدحسنی نے تفتان کا دورہ کیا انہوں نے ہائیر سیکنڈری سکول، بنیادی مرکز صحت، پرائمری سکول کلی ملک خدابخش، پاکستان ہاوس، لیویز تھانہ اور کسٹم ہاوس تفتان کا دورہ کیا اور ٹاون آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا انکے ہمراہ یونین کونسل تفتان کے چیئرمین اور وائس چیئرمین، قبائلی عمائدین، اسسٹنٹ کمشنر تفتان سبحان سلیم دشتی، ایکسیئن پی ایچ ای، اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے
انہوں نے کھلی کچہری میں لوگوں کے شکایات سنے، کھلی کچہری میں لوگوں نے اوور بلنگ، محکمہ پی ایچ ای کے غیر حاضر ملازمین، زیروپوائنٹ کی ہفتے میں 4 دنوں کی یکطرفہ بندش، اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، اور مختلف شکایات کے انبار لگا دیئے زیادہ تر درخواستوں پر موقع پر موجود محکموں کے سربراہوں کے افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی غیر حاضری قطعی برداشت نہیں کرونگا جو بھی ملازم غیر حاضر رہا پہلے اسکی تنخواہ بند کرینگے مسلسل غیر حاضری کی صورت میں ملازمت سے فارغ کرکے انکے جگہے پر بیروزگار نوجوانوں کو بھرتی کرینگے علاقے کے امن وامان پر سمجھوتہ نہیں کرونگا جو لوگ امن و امان کو خراب، چوری ڈکیتی اور مختلف جرائم میں ملوث ہے انکا لسٹ تیاری کے آخری مرحلے میں ہے اسسٹنٹ کمشنر تفتان کو اختیار دیا ہے کہ بلا تفریق چوروں ڈکیتوں اور منشیات فروشوں اور جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرکے انکو کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ بی ایچ یو تفتان کو بہت جلد آر ایچ سی کا درجہ دیکر قابل ڈاکٹروں کو تعینات اور آر ایچ سی نوکنڈی کو آپ گریڈ کریں گے انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں 34 اسکولوں کو 20 سال سے کوئی بلڈنگ نہیں ان میں سے 10 اسکولوں کو پہلے فیز میں بحال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں 5 بی اینڈ آر ریسٹ ہاوسز چاغی، چھتر، دالبندین، نوکنڈی اور تفتان میں بنائیں گے تاکہ سرکاری اور غیر سرکاری مہمان ان میں ٹھہر سکے۔