- Advertisement -
بلوچستان میں بھی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کیا۔ رواں سال کی آخری پولیو مہم کےدوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین دی جائے گی ۔ مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہ کہ وفاق سے بلوچستان کےک عوامی نوعیت کے منصوبوں پر بات ہوئی ہے ۔ صوبے کا پچاس فیصد حصہ بھی نیشنل گرڈ سے منسلک نہیں ۔ جام کمال خان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں بلوچستان کے مسائل کا حل تلا ش کرنا ہوگا۔