بلوچستان ، واقعات و حادثات 4افراد جاں بحق 8افراد زخمی ، سرہ غڑ گئی سے لاش برآمد

0

- Advertisement -

صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں واقعات و حادثات میں 4افراد جاں بحق 8افراد زخمی ہوگئے جبکہ کو ئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑ گئی سے ایک شخص کی لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل کے پہاڑی علاقے کھرڑی مائینز میں کام کے دوران تودا گرنے سے کام کرنے والے مزدور محمد علی ولد ولی محمد شاہوک موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ فقیر محمد ولد درمحمد شاہوک خیر جان ولد علی شیر گرگناڑی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں سے دو افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں شدید زخمی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا لیویز نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ سنجاوی کے علاقے کلی شنلیز میں دو گرہوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد اشرف جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد محمد ایوب اور محمد اکبر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔ دکی میں واقعہ مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن کلیم اللہ جاں بحق ہو گیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر کے افغانستان روانہ کر دیا گیا۔نو شکی کے علاقے مل میں قومی شاہراہ کے مقام پر سنگ مرمر لے جانیوالے گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر موٹرسائیکل کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔حب کے علاقے گڈانی موڑ کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غڑ گئی کے پہاڑ سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد کر لی جس کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.