- Advertisement -

بینظیر بهٹو نے عوام کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کیا ثناءاللہ جتک
پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صوبائی صدر میر ثناءاللہ جتک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے همیشہ اس ملک کی سلامتی امن ترقی خوشحالی کےلیے جدوجہد کو اپنی نصب العین سمجهکر اس پر آنچ آنے نہ دی هے جسکی خاطر شہید بےنظیر بهٹو نے اپنی جان کا نزرانہ پیش کرکے اپنی لہو سے جمہوریت کی آبیاری کی هے
انہوں نے کہا هیکہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نوجوانوں کی واحد سیاسی انقلابی تبدیلی کا نام هے جسکا مقصد نوجوانوں کو سیاسی شعور آگاهی فراهم کرکے انکو بینظیر بهٹو شہید قائد عوام کے افکار پر کاربند کرکے صوبے کے اندر نئی نسل کو بهٹو کے تاریخی عوامی جدوجہد سیاسی معاشی زرعی اصلاحات کے بارے مکمل زہین سازی کرنا سنجیدگی سے نفرت تعصب کو ختم کر کے ایک صحتمند معاشرے کی وجود بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے منشور پر ایک نظریے کے تحت عمل پیرا هہں