- Advertisement -

اسلام آباد:نیشنل پارٹی کی مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی سیکرٹری بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام عمر حمید سے ملاقات کررہے ہیں.سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے میں بلوچستان ‘ خیرپختونخوا کےعلاقے فاٹا اور تھر کے مستحقین کااندراج یقینی بنایاجائے ماضی کے سروے میں دانستہ طورپر مستحق خواتین کی بجائے سیاسی مفادات کومدنظررکھ کر من پسند افراد کو نوازاگیا یو این ڈی پی کے سروے کے مطابق بلوچستان دنیا کا پسماندہ ترین خطہ ہے جہاں غربت کی شرح 67فیصد سے زائد ہےجو لمحہ فکریہ ہے ان خیالات کااظہارا نہوںنے جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام عمر حمید سے ملاقات میں کیا میر کبیرمحمدشہی نے کہاکہ معدنی وسائل سے مالا مال بلوچستان میں غربت کی انتہا تشویشناک ہے حکومت کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے بی آئی ایس پی میں بلوچستان کی خواتین کو ان کاجائز حق نہیں مل رہااگر اس مرتبہ مستحقین کی بجائے من پسند اورسیاسی بنیادوں پر ناموں کااندراج قبول کیاگیاتواس کیخلاف سینیٹ سمیت ہر فلور پر احتجاج کرینگے جس پر سیکرٹری عمر حمید نے یقین دہانی کرائی