صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے دو روزہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے دو روزہ فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کا افتتاح کر دیا۔اس میگا فری میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ میں بلوچستان کے 50 سے زائد ماہر ڈاکٹرز مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا مفت علاج کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کی وژن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے لگن کے ساتھ دن رات محنت کر رہے ہیں -وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کی جائیگی ۔ انہوں نےکہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے خدمت کے لئے منتخب کیا ہے کوہلو کے عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہوں ۔ تین ماہ کے مختصرا عرصے میں صحت کے شعبے میں بہترین اقدامات شروع کئے ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں بے روزگار نوجوانوں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ صوبائی حکومت نے محکمہ صحت سمیت تمام محکموں کی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر جلد بھرتیاں شروع کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں پہلی مرتبہ کینسر وارڈ کا آغاز شہدائے مارواڑ کے نام سے کر دیا ہے ۔ جبکہ سنڈیمن ہسپتال میں سرجری وارڈ کا بھی آغاز کردیا ہے صوبائی وزیر نے محکمہ صحت کے عملے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ غفلت برتنے والے ڈاکٹرز اور عملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔کوہلو کا اگر ایک مریض رہ جائے تب تک میڈیکل کیمپ چلے گی جب تک اس ایک مریض کا علاج نہ کیا جائے ٹیم کوہلو ہی میں رہے گی انہوں نےکہا صوبے میں امن وامان کی فضا قائم ہو چکی ہے امن وامان کو قائم کرنے میں سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں نے بھی اپنی جانیں قربان کر دی ہیں، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ شاکر بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچے کی غذائی قلت کے حوالے سے پورے صوبے میں ایمر جنسی نافذ کر کے ہنگامی اقدامات شروع کئے جا رہے ہیں ،صوبے میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر 500 سے زائد ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے انہوں نےکہا کہ کوہلو سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں پر میرٹ کی بنیاد پر جلد بھرتیاں کی جائے گی ، تقریب میں ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ، سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر ذوالفقار باجوہ، کمانڈنٹ میوند رائفلز، ڈپٹی کمشنر کوہلو، ایس پی کوہلو، ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.