- Advertisement -

تفتان تحصیل میں کھیلوں کے میدان اور اسٹیڈیم نہ ہونے سے نوجوان صحت مند انہ جسمانی سرگرمیوں اور تفریح کی سہولتوں سے محروم ہیں _ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فقدان کے باعث نوجوان نسل گمراہی اور بے راہ روی کی طرف مائل ہورہی ہے تفتان پاکستان کا واحد شہر ہے ایک مہنے میں کرڑوں روپوں کا ٹیکس کسٹم میں کلئرنس کئے جاتے ہیں اس کے باوجود تفتان صحت تعلیم وکھیل میدان تمام سہولیات سے محروم ہے سماجی حلقوں نے ایم پی اے چاغی میر عارف جان محمد حسنی رخشان ایم این اے میر محمد ہاشم نوتیزئی کمشنر رخشان ڈویژن سے مطالبہ کیا تفتان اسٹیڈیم اور کھیلوں کے میدان آباد کئے جائیں
بلوچستان میڈیا نیوز رپورٹ تفتان نعمت اللہ بلوچ