- Advertisement -
صوبائی مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے بلاتفریق خدمت عوام کی ترقی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام عذاب میں مبتلا ہیں ، گیس پریشر میں بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، اُنہوں نے کہا کہ عوام کی بلاتفریق خدمت اور عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، عوام اور حلقے کی ترقی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ، اُنہوں نے کہا نوحصار ، سملی ، کرک ، کلی آٹوزئی ، کچلاک ، سرہ غڑگئی کے علاقوںمیں موسم سرما کے شروع ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی ولوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کررکھا ہے جبکہ صارفین باقاعدگی سے گیس کے بل بھی ادا کرتے ہیں مگر اس کے باوجود مسائل سے دو چار ہیں ، گیس کمپنی کے ذمہ داروں کو بار بار یادھانی کے باوجود گیس پریشر میں بہتری کے بارے میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کیئے گئے ، مذکورہ علاقوں سمیت کوئٹہ شہر میں بھی گیس پریشر درست غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فوری طور اقدامات کیئے جائیں ، اُنہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، صوبے میں عوام کی خوشحالی کے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا ، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں خالی آسامیوں پر بھر تیوں کی منظوری دی گئی ہے تاکہ صوبے کے بیروزگار نوجوان کو روزگار فراہم کرکے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جاسکے۔