- Advertisement -
نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی 100 دن کی کارکردگی حکومت کی غضب کہانی ہے، عوام مہنگائی کے عزاب سے دو چار ہے عوام کی قوت خرید کو مفلوج بنانے میں حکومت کا کردار ہے، بلوچستان میں دوبارہ اغوا برائے تاوان ، چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں شروع ہو گئی ہے جبکہ حکومت کی کارکردگی صرف باتوں کی حد تک ہے۔ یہاں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک میں 100 دن میں صرف یوٹرن کی نئی پالیسی متعارف کی چندہ اور قرض مانگنے کے علاوہ حکومت کے پاس کچھ نہیں ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کردیا گیا پیٹرول مہنگا ہونے سے ہر شے مہنگی ہوجائے گی۔ پٹرول کی قیمت عالمی منڈی میں روز بروز کم ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کمی کی بجائے بڑھ رہی ہے حکومت کی اپنی سیاسی بصیرت کی کمی کے بدولت ملک معاشی بحران کا شکار ہو گیا اور سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیے گیس بجلی کو مہنگا گیا گیا بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ایک دفعہ پھر2013ءسے پہلے کے حالات نمودار ہورہے ہیں نواز مینگل کے اغواءاور اس کے بعد شہادت نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کردیاہے مستونگ سمیت مختلف اضلاع میں چوری ڈکیتی کے واقعات کے ساتھ عوام کو قتل وغارت کانشانہ بنایاجارہاہے کوئٹہ میں سکول پر دہشتگردی کے واقعہ میں والدین اور بچوں میں عدم تحفظ کااحساس پیدا ہوگیا بیان میں کہاگیاکہ حکومت کو لفاظی باتوں کے علاوہ عملی کام کرناچاہےے اور عوام کی خوشحالی اور سکون کیلئے اقدامات کرناچاہےے ۔