حکومت کی سو دن کی کارکردگی سو کروڑ جھوٹ کا داستان ہے ، علی مدد جتک

0

- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی100 دن کی کارکردگی صفر ہے عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صوبائی کا بینہ تبدیل کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے بلاول بھٹو بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے کوشاں ہے پیپلز پارٹی حلقہ پی بی 26 اور آئندہ ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ایک وژن ہے کہ ملک ترقی کرے اور عوام کو روزگار کے مواقع ملے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا سو دن میں صرف یو ٹرن اور غیر ملکی دورے کئے ہیں اس کے علاوہ عوام کے مفاد میں کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج ملک بد حالی ، مہنگائی کا شکار ہے اگر حکومت عوام کے بہتر مفادکے لئے سوچے تو 100 دن میں بہت کچھ کر سکتے مگر افسوس کہ اپوزیشن جماعتوں کے خلاف انتقامی کا رروائیوں یوٹرن اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں کیا پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کی ترقی کے لئے این ایف سی ایوارڈ کا اجراءکیا اور بلوچستان کی پسماندگی اور غربت ختم کرنے کے لئے بلوچستان پیکج دیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی کا بینہ میں تبدیلی میں کوئی امکان نہیں موجودہ کابینہ نے تمام تر مشکل حالات اور عام انتخابات میں دھاندلی کے باوجود بھر پور کامیابی حاصل کی جس کے بدولت آج پیپلز پارٹی حلقہ پی بی26 کے ضمنی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے اور آئندہ سال ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی100 دن کی کارکردگی صفر ہے عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.