افغانستان کو پرامن اور ترقیافتہ بنانے کے بعد بلوچستان اقتصادی طورپر مضبوط ہوگا ، افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند

0

- Advertisement -

کوئٹہ میں تعینات افغان قونصل جنرل وحید اللہ مہمند نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر تا اس وقت تک کوئی بھی منصوبہ ترقی کے لئے کارآمد نہیں ہو گا افغانستان اور پاکستان کو اچھے تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے سی پیک کی کامیابی اس وقت ممکن ہے جب افغانستان میں امن ہو جب افغانستان پرامن ہو گا تو قندھار سے سینٹرل ایشیاءتک درآمداد وبرآمداد کی ترسیل ہو گی ہم خیرات نہیں ما نگتے امن اور اپنا حق چا ہتے ہیں افغانستان میں جنگ زدہ حالات کے باوجود ایک لاکھ سے زائد پاکستانی افغانستان میں کام کر رہے ہیں افغانستان کو پرامن اور ترقیافتہ بنانے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا بھی اقتصادی طورپر مضبوط ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا افغان قونصل جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہو تو خطے میں امن قائم ہو گا پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کے ہر حوالے سے دوست وہمسایہ ممالک ہے ہم ایک دوسرے کے ہمسایہ اور بھائی ہے جب حالات بہتر نہیں ہونگے یا دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جا تا اس وقت تک ترقی ممکن نہیں ہے سی پیک کو کامیاب بنانے کا واحد راستہ قندھار سے سینٹرل ایشیاءتک ہے بلوچ، پشتون اور ہزارہ بھائی بھائی ہے انگریزوں نے افغانستان میں جو کھیل کھیلا وہ سب کو پتہ ہے چالیس سے افغانستان حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود آج تک افغانستان کے عوام نے کسی سے خیرات نہیں مانگی اور نہ ہی کسی کے آگے ہاتھ پھیلایا ہم امن چا ہتے ہیں اور جب خطے میں امن ہو تو افغانستان اور پاکستان کے علاوہ خطے میں دیگر ممالک بھی ترقی کر سکتے ہیں افغان عوام کسی بھی ملک میں رہنا نہیں چا ہتے جب حالات بہتر ہونگے تو افغان عوام واپس جا کر ملک کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کرینگے اگر افغانستان میں حالات بہتر ہوئے تو افغانستان کیساتھ ساتھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا بھی اقتصادی طور پر مضبوط ہونگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.